نائب صدر حامد انصاری نے اسکول کی تعلیم کے معیار اور فنڈ کی کمی پر گہری تشویش کا اظہار کرتے ہوئے مفت اور لازمی تعلیم کے حق سے متعلق قانون کے بہتر نفاذ کے لئے منریگا کی طرح اس قانون کا بھی خاص طور پرآڈٹ کرنے کا مشورہ دیا
ہے۔
ڈاکٹر انصاری نے آج یہاں تعلیم کے حق سے متعلق قانون کے چھ سال پورے ہونے کے موقع پر منعقد ایک قومی کانفرنس کا افتتاح کرتے ہوئے یہ بات کہی۔
کانفرنس میں تعلیم کے حق سے متعلق قانون کے نفاذ پر پارلیمنٹ کا خصوصی اجلاس بلانے کا بھی مطالبہ کیا گیا۔